the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اپنی اہلیہ کے ٹرانسفر کے لئے شوہر نے ٹوئٹر پر مانگی مددعام طور پر وزیر خارجہ سشما سوراج بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں یا ملک میں کوئی پریشانی جھیل رہے لوگوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے اب تک بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ لیکن اتوار کو ان کے پاس ایک ایسی شکایت آئی جس سے سشما سوراج کا پارہ کافی چڑھ گیا۔ دراصل پنے کے ایک آئی ٹی پروفیشنل نے ٹوئٹر پر سشما سوراج کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ ہندوستان میں ہمارا بن باس ختم کرا سکتی ہیں؟ میری بیوی جھانسی میں ریلوے ملازم ہے اور میں پنے میں کام کرتا ہوں۔ ہم تقریباً ایک سال سے دور ہیں۔ سمت راج کو پوری امید تھی کہ انہیں پوری مدد ملے گی لیکن انہیں سشما سوراج کا غصہ جھیلنے کو ملا۔
اس ٹویٹ کے جواب



میں سشما سمت راج پر بھڑک گئیں اور لکھا کہ اگر آپ کی بیوی میری وزارت میں ہوتی اور اس طرح ٹرانسفر کی رکویسٹ آتی تو میں فوری طور پر انہیں معطل کر دیتی۔ اتنا ہی نہیں سشما نے ریلوے کے وزیر سریش پربھو کو بھی اس میں ٹیگ کر دیا۔ جس کے جواب میں پربھو نے لکھا یہ معاملہ میری معلومات میں لانے کے لئے آپ کا شکریہ سشما جی۔ ٹرانسفر کام میں نے اپنی وزارت میں ریلوے بورڈ کو دے رکھا ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین سے میں نے اس معاملے پر قانون کے مطابق ایکشن لینے کو کہا ہے۔ بتا دیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ سشما سوراج کے پاس اس طرح کے ٹویٹ آئے ہوں۔ اس سے پہلے بھی ان کے پاس خراب فریج کی شکایت کو لے کر کسی نے ٹویٹ کیا تھا جسے انہوں نے ہنسی میں ٹال دیا تھا لیکن اس بار جانے کیا ہوا کہ سشما کو اتنا غصہ آ گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.